رسائی کے لنکس

ایران: پہلے جوہری ری ایکٹر میں ایندھن بھرنے کاکام مکمل

ایران: پہلے جوہری ری ایکٹر میں ایندھن بھرنے کاکام مکمل
ایران: پہلے جوہری ری ایکٹر میں ایندھن بھرنے کاکام مکمل

ایران نے روسی ساخت کے ایک ہزار میگاواٹ جوہری ری ایکٹر میں جوہری ایندھن کی سلاخیں بھرنے کا کام اگست میں شروع کیاتھا، مگر اس دوران انہیں کئی بار تاخیری عمل سے گذرنا پڑا، جس کے باعث طے شدہ منصوبے کے مطابق وہ نومبر میں اپنا کام شروع نہیں کرسکا۔

ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ نے کہاہے کہ ملک کےپہلے جوہری ری ایکٹر میں ایندھن کی سلاخیں بھرنے کا کام مکمل ہوگیا ہے اور وہ چند ماہ میں ری ایکٹر اپنا کام شروع کرسکتا ہے۔

علی اکبر صالحی نے ایران کے سرکاری میڈیا کو ہفتے کے روز بتایا کہ کارکنوں نے بوشہرکے جوہری پلانٹ میں ایندھن کی سلاخیں بھرنے کا کام مکمل کرلیا ہے اور وہ فروری تک بجلی کی پیداوار شروع کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سائنس دان اپنے اگلے مرحلے پر کام کے آغاز سے پہلے ری ایکٹر میں پانی کے مطلوبہ درجہ حرارت پر پہنچنے کا انتظار کررہے ہیں۔

ایران نے روسی ساخت کے ایک ہزار میگاواٹ جوہری ری ایکٹر میں جوہری ایندھن کی سلاخیں بھرنے کا کام اگست میں شروع کیاتھا، مگر اس دوران انہیں کئی بار تاخیری عمل سے گذرنا پڑا، جس کے باعث طے شدہ منصوبے کے مطابق وہ نومبر میں اپنا کام شروع نہیں کرسکا۔

مغربی ممالک ایران پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششیں کررہاہے۔ ایران اس سے انکار کرتا ہے۔

مغربی ممالک بوشہر جوہری بجلی گھر کو ایک خطرے کے طور پر نہیں دیکھتے ، لیکن انہیں یہ خدشہ ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں کوئی بھی پیش رفت اسے جوہری ہتھیار بنانے کی منزل کے قریب تر کرسکتی ہے۔

اقوام متحدہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی روکنے سے انکار پر پابندیوں کے چار دور عائد کرچکا ہے۔یہ اقدامات تہران کو جوہری ہتھیاروں کی سطح کی افزودہ یورینیم بنانے سے باز رکھنے کے لیے کیے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG