رسائی کے لنکس

مغربی طاقتیں بہانے گھڑ رہی ہیں: ایران


ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست

اگر ویانا گروپ منصوبے پر دستخط کرے تو جوہری تعاون کے ماحول کو مثبت شکل دی جاسکتی ہے: مہمان پرست

ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جوہری تنازع کو حل کرنے سے بچنے کے بہانے گھڑ رہے ہیں۔
رامِین مہمان پرست نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ ایک روز قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا بہت سا یورینیم ترکی بھیجے گا۔
مسٹر مہمان پرست نے مزید کہا کہ اگر رکنی گروپ جسے ویانا گروپ بھی کہا جاتا ہے اور جس میں امریکہ، روس، فرانس اور آئی اے ای اے شامل ہیں، منصوبے پر دستخط کرتے ہیں تو جوہری تعاون کے ماحول کو مثبت شکل دی جاسکتی ہے۔

پیر کے روز ایران نے ترکی اور برازیل کے ہمراہ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت وہ 1200 کلوگرام کم مقوی یورینیم ترکی کو بھیجے گا اور اس کے بدلے افزودہ تر جوہری ایندھن حاصل کرے گا۔

XS
SM
MD
LG