رسائی کے لنکس

ایران: پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نئے وزیرِتیل نامزد


ایران: پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نئے وزیرِتیل نامزد
ایران: پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نئے وزیرِتیل نامزد

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے پاسدارانِ انقلاب کےا یک کمانڈر کو ملک کا نیا وزیرِتیل نامزد کیا ہے۔

صدر احمدی نژاد کی جانب سے رستم قاسمی کو وزارتِ تیل کا سربراہ نامزد کرنے کا اعلان بدھ کو سامنے آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے وزارت ِ تیل کے معاملات ایک نگران وزیر چلارہے تھے۔

امریکہ نے رستم قاسمی اور ان کے زیرِانتظام چلنے والے فوج کے ایک تعمیراتی ادارے کی چار ذیلی کمپنیوں پر گزشتہ برس اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق مذکورہ کمپنیاں ایسے منصوبوں میں ملوث تھیں جن کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوششوں اور دیگر دہشت گرد سرگرمیوں میں اعانت فراہم کرنا تھا۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

رستم قاسمی کی تعیناتی پارلیمان کی منظوری سے مشروط ہے جس کی جانب سے اس معاملے پر ممکنہ طورپر آئندہ ہفتے رائے شماری کی جائے گی۔

اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں صدر احمدی نژاد نے وزارتِ تیل خود سنبھالنے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد ان کے اور ایرانی پارلیمان کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا تھا۔

تاہم پارلیمان کی جانب سے مذکورہ معاملہ عدالت میں لے جانے کی دھمکی کے بعد صدر اپنی تعیناتی سے دستبردار ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG