رسائی کے لنکس

ایران کی جانب سےجوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت


ایران کی جانب سےجوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت
ایران کی جانب سےجوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت

اعلیٰ ایرانی سفارتکار علی اصغر سلطانے کی جانب سے دسمبر 27 کو لگے گئے ایک خط میں ان بیرونی ممالک کے سفارتکاروں کو جنوری15-16 کو ایران کی جوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

ایران نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے تسلیم شدہ کئی رکن مالک کے سفارتکاروں کو اسی ماہ اپنی جوہری تنصیبات کا دورہ کرنے کے دعوت دی ہے۔

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے یا آئی اے ای اے میں ایک سفارتکار نے پیر کے روزامریکی نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ ایران نے روس، چین، یورپی یونین ،عرب لیگ اور غیر وابستہ ممالک کو دورے کی دعوت بھیجی ہے۔ اس فہرست میں بظاہر امریکہ شامل نہیں ہے۔

اعلیٰ ایرانی سفارتکار علی اصغر سلطانے کی جانب سے دسمبر 27 کو لگے گئے ایک خط میں ان بیرونی ممالک کے سفارتکاروں کو جنوری15-16 کو ایران کی جوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ برسلز میں ایک سفارتکار نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر اس دعوت کی تصدیق ہے۔

یہ دعوت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اس ماہ کے آخر میں ایران چھ ممالک جن میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں، کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاملے پر ترکی میں مذاکرات کرنے والا ہے۔

دورے کے دوران سفارتکار ایران کے بشہرمیں جوہر ی پلانٹ اور نطنز میں یورینیم کی افزودگی کے پلانٹ کا معائنہ کر سکیں گے۔ سفارتکار ایران کے نگران وزیرخارجہ علی اکبر صالحی سے بھی ملاقات کر سکیں گے۔

مغربی ممالک کا الزام ہے کہ ایران جوہری پروگرام کے ذریعے ایٹمی ہتھیار تیار کرنا چاہتا ہے مگر ایران اس الزام کو مسترد کرتا آیا ہے۔ اقوام متحدہ نے ایران پر پابندیاں عائدکر رکھی ہیں ۔امریکہ ، یورپی یونیں اور کچھ اور ممالک نے بھی ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG