رسائی کے لنکس

حسن روحانی نے ایرانی صدر کے منصب کا حلف اٹھا لیا


صدر حسن روحانی
صدر حسن روحانی

نسبتاً اعتدال پسند رجحان رکھنے والے نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ وزراء کو تمام سیاسی جماعتوں سے منتخب کیا جائے گا۔

ایران کے نومنتخب صدر حسن روحانی نے اتوار کو پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

ایک روز قبل ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ان کی تقرری کی توثیق کی تھی۔

حسن روحانی نے جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کی تھی۔

دو بار ایران کے صدر رہنے والے محمود احمدی نژاد ملک کے آئین کے تحت تیسری بار اس منصب کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔

نسبتاً اعتدال پسند رجحان رکھنے والے نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ وزراء کو تمام سیاسی جماعتوں سے منتخب کیا جائے گا۔

حسن روحانی ایک ایسے وقت ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں جب اسرائیل اور مغربی قوتوں کی طرف سے ایران پر اس کے متنازع جوہری پروگرام پر تحفظات اور تنقید میں اضافہ ہو چلا ہے۔

مغرب کا الزام ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تہران کا کہنا کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
XS
SM
MD
LG