رسائی کے لنکس

ایرانی نژاد امریکی رہائی کے بعد وطن واپس


رضا تیغوی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے

رضا تیغوی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے

ایران میں دو سال سے زیادہ عرصے تک قید رہنے والے ایک ایرانی نژاد امریکی شہری رہائی کے بعد امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

رضا تیغوی جمعرات کو دیر گئے لاس اینجلس کے ہوائی اڈے پر اترے۔ ان کے ساتھ ان کے وکیل سابق امریکی سفارتکار پیئر پراسپر بھی تھے جنہوں نے تیغوی کی رہائی کے لیے ایرانی حکام سے مذاکرات کیے تھے۔

71 سالہ تیغوی کاروبار کی غرض سے باقاعدگی سے ایران جایا کرتے تھے۔ انھیں حکام نے ایک باغی گروپ سے منسلک شخص کو رقم دینے کے الزام میں 29 ماہ تک حراست میں رکھا۔ تیغوی کاکہنا ہے کہ انھوں نے 2008ء میں تہران میں اپنی جان پہچان والے ایک شخص کو دو سو ڈالر دیے تھے لیکن انھیں اس شخص کے کسی دہشت گرد تنظیم سے روابط کا علم نہیں تھا۔

ایرانی عہدیدار تیغوی پرعائد الزامات ثابت نہیں کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ توندر نامی گروپ جس نے یہ رقم حاصل کی تھی، 2008ء میں جنوبی شہر شیراز کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا ذمہ دار ہے۔

XS
SM
MD
LG