رسائی کے لنکس

اتوار کو مظاہرہ کریں گے: حزب اختلاف، راستہ روکیں گے، حکومت


اتوار کو مظاہرہ کریں گے: حزب اختلاف، راستہ روکیں گے، حکومت
اتوار کو مظاہرہ کریں گے: حزب اختلاف، راستہ روکیں گے، حکومت

ایران کے محکمہ انصاف کے سربراہ نے کہاہے کہ وہ حکومت مخالف سرگرم کارکنوں کی جانب سے اتوار کو بلائے جانے والے ملک گیر مظاہروں سے حزب اختلاف کے راہنماؤں کو خطاب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

محکمہ انصاف کے سربراہ آیت اللہ لاری جانی نے یہ بیان جمعرات کے روز دیا جب کہ حکومت جمعے کو تہران میں ایک مظاہرے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

آیت اللہ لاری جانی کا کہناہے کہ حکومت باغیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ حکومتی عہدے دار باغی کا لفظ حزب اختلاف کے راہنماؤں میر حسین موسوی اور مہدی کروبی کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

ان دونوں راہنماؤں نے 2009ء میں صدر احمدی نژاد کے خلاف صدارتی انتخاب ہارنے کے بعد ان پر ووٹوں میں جعل سازی کاالزام لگاتے ہوئے ایک بڑی حکومت مخالف تحریک چلائی تھی۔ دونوں راہنماؤں کو اپنے گھر پرنظر بند رکھا گیاہے۔

حزب اختلاف کی ویب سائٹس پر موسوی اور کروبی کی حمایت میں اتوار کے روزملک گیر مظاہروں کی اپیلیں کی گئی ہیں۔ ویب سائٹس پر یہ بھی کہا گیا ہے اتوار کے اجتماعات میں پیر کے حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والے دوافراد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG