رسائی کے لنکس

رضائیاں کا معاملہ، انسانی بنیادوں پر حل کی کوشش جاری: ظریف


فائل
فائل

ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات ہفتے کو تہران میں اخباری کانفرنس کے دوران کہی۔ اُنھوں نے زیادہ تفصیل فراہم نہیں کی، صرف اتنا کہا کہ یہ عدالتی چارہ جوئی کا معاملہ ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے نمائندے، جیسن رضائیاں کے معاملےکو انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جنھیں قید میں رکھا گیا ہے۔ لیکن، اُنھوں نے کہا کہ صحافی کے خلاف شدید الزامات ہیں۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یہ بات ہفتے کو تہران میں اخباری کانفرنس کے دوران کہی۔ اُنھوں نے زیادہ تفصیل فراہم نہیں کی، صرف اتنا کہا کہ یہ عدالتی چارہ جوئی کا معاملہ ہے۔
رضائیاں کو جاسوسی کے الزامات پر جولائی 2014ء سے قید رکھا گیا ہے۔ ایران انقلاب کی عدالت نے حالیہ دنوں اُن کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔ تاہم، ایرانی حکام نے فیصلے کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی اہل کار، آزادی صحافت کے گروپ اور ’واشنگٹن پوسٹ‘ اخبار رضائیاں کی حراست اور اُن کے خلاف چلائے جانے والے مقدمے پر احتجاج کرتے رہے ہیں، جو امریکہ اور ایران کی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG