رسائی کے لنکس

ایران:اسلامی انقلاب کی سالگرہ پرنئے راکٹوں کی نمائش کی جائے گی


ایران:اسلامی انقلاب کی سالگرہ پرنئے راکٹوں کی نمائش کی جائے گی
ایران:اسلامی انقلاب کی سالگرہ پرنئے راکٹوں کی نمائش کی جائے گی

ایران نے کہاہے کہ وہ اسلامی انقلاب کی 32 ویں سالگرہ کی قومی تقریبات کے ایک حصے کے طورپر نئے راکٹ اور سیٹلائٹ نمائش کے لیے پیش کرے گا۔ سالگرہ کی تقریبات اس ہفتے شروع ہورہی ہیں۔

وزیر دفاع احمد واحدی نے اتوار کے روز کہا کہ اس نمائش میں خلا سے متعلق جدید ترین ایرانی ٹیکنالوجی پیش کی جائے گی جن میں دونئے راکٹ سفیرون بی اور کاوش گرفور ، اور دو سیٹلائٹ رصد اور فجر شامل ہوں گے۔

واحدی نے کہا کہ سفیر ون بی راکٹ 50 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ 300 سے 450 میٹر خلائی مدار میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اتوار کے روز ایک نئے خلائی تحقیقی اور تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔

ایران میں منگل سے انقلاب کی دس روزہ سالانہ تقریبات شروع ہورہی ہیں۔ ان تقریبات میں روایتی طورپر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونے والی کامیاببوں کو منظر عام پر لایا جاتا ہے۔

مغربی ممالک ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ایران اپنی خلائی ٹیکنالوجی کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ جب کہ ایران کا کہناہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG