رسائی کے لنکس

ایران ایک روسی طرز کا ائیر میزائل ڈیفنس سسٹم بنا رہا ہے


ایرانی ائیر فورس کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران خود اپنا ایک ایسا ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم بنا رہا ہے جو روس کے اس ماڈل جیسا ہی عمدہ ہے جس کی تہران کو ترسیل میں ماسکو سست روی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے ۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے کمانڈر حشمت اللہ کسیری کے پیر کے روز کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ملک کے ماہرین ایک ایسے سسٹم پر کام کر رہے ہیں جو اتنا ہی مضبوط ہے جتنا کہ روس کا ایس ۔300 اور جو مستقبل قریب میں تیار ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس نے ایران کو 2007 کے ایک معاہدے کے مطابق جدید میزائل سسٹم کی ترسیل پر عمل نہ کرنے کے سلسلے میں

نا قابل قبول جواز پیش کیے تھے۔

ایرانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ تاخیر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے دباؤ کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

دونوں ملک زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس ۔300 میزائلوں کی فروخت پر سخت اعتراض کر چکے ہیں ، جنہیں امکانی طور پر ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے روکنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا ۔

XS
SM
MD
LG