رسائی کے لنکس

ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی تیاری


ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی تیاری
ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی تیاری

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہاہے کہ امریکہ ،روس اور چین قرارداد کے ایک مسودے پر متفق ہوگئے ہیں جس کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا چوتھا مرحلہ نافذ کردیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ اعلان منگل کے روز سینیٹ کی ایک کمیٹی کے سامنے اپنی گواہی کے دوران کیا۔ اس سے ایک روز قبل ایران نے جوہری ایندھن کے بدلے ترکی کو اپنی کچھ افزودہ یورینیم بھیجنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیاتھا۔

مسز کلنٹن نے قانون سازوں کو بتایا کہ قرارداد کا یہ مسودہ منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ارکان کو فراہم کیا جائے گا۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اس قرارداد کے مسودے پر غور کرنے کے لیے منگل کی شام اجلاس کر رہی ے۔

پیر کے روز ایران نے ترکی اور برازیل کےساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت وہ اپنی کم ترسطح کی افزودہ 1200 کلوگرام یورینیم ترکی کو بھیجے گا جس کے بدلے وہ اسے تہران کے میڈیکل ریسرچ ری ایکٹر میں جوہری ایندھن کے طور استعمال کے لیے نسبتاً زیادہ درجے کی افزودہ یورینیم دے گا۔

امریکہ اور دوسری مغربی طاقتوں نے اس منصوبے کے بارے میں شکوک وشہبات کااظہار کیا ہے اور امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کے ایک اور مرحلے کے نفاذ کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔



XS
SM
MD
LG