رسائی کے لنکس

ایران کے خلاف تعزیرات: اقوامِ متحدہ کے سفارت کاروں نے مذاکرات کا تیسرا دور مکمل کرلیا


ایران کے خلاف تعزیرات: اقوامِ متحدہ کے سفارت کاروں نے مذاکرات کا تیسرا دور مکمل کرلیا
ایران کے خلاف تعزیرات: اقوامِ متحدہ کے سفارت کاروں نے مذاکرات کا تیسرا دور مکمل کرلیا

حکومتِ ایران جوابی کارروائی کے طور پر جوہری کانفرنس کر رہی ہے۔

جوہری ہتھیاروں کے پروگرام جاری رکھنے پر ایران کے خلاف ممکنہ نئی پابندیاں عائد کرنے کی غرض سے چھ عالمی طاقتوں سے تعلق رکھنے والے سفارت کار وں نےتیسری مرتبہ ملاقات کی ہے۔

اقوإمِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ کے علاوہ جرمنی کے سفارت کار نے جمعرات کو نیو یارک میں ملاقات کی۔

گروپ نے بدھ کو مذاکرات کیے تھے جِنھیں اقوامِ متحدہ میں روس کے سفیر وِتالی چرکن اور چین کے سفیر لِی باؤدونگ نے ‘تعمیری’ قرار دیا۔

فرانسسی سفیر جیرالڈ اَرود نے بدھ کو کہا کہ سارے چھ ممالک بات چیت میں شریک ہیں، اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مندوبین اُس امریکی مسودے پر سوچ بچار کر رہے ہیں جس میں یورینیم کی افزودگی کو ترک نہ کرنے پر ایران کے خلاف پابندیوں کا ایک اور دور چلانے کے لیے کہا گیا ہے۔

حکومتِ ایران ہفتے اور اتوار کو تہران میں ایک جوہری کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے، جو گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کی جوابی کارروائی کے طور پر بلائی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG