رسائی کے لنکس

نئی پابندیاں ایران کی جوہری سرگرمیاں روکنے کی گارنٹی نہیں : صدر اوباما


صدر اوباما
صدر اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ یہ گارنٹی نہیں ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں سے اس ملک کو حساس جوہری کام روکنے پر آمادہ کیا جا سکے گا ۔

تاہم صدر اوباما نے جمعے کے روز کہا کہ ایران پر مستقل اور مسلسل بین الاقوامی دباؤ سے، آخر کار اسے یہ احساس ہو جائے گا کہ جوہری ہتھیار بنانا کوئی زیادہ فائدیمند بات نہیں ہے ۔ اے بی سی کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں مسٹر اوباما نے کہا کہ ایرانی حکومت کوئی ناسمجھ نہیں ہے اور بین االاقوامی برادری جو کچھ کر رہی ہے وہ اس پر گہری نظر رکھےہوئے ہے ۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے جمعے کےروز خبر دی تھی کہ تہران نے نئی سینٹری فیوجز بنا لی ہیں اور ان کی آزمائش کر لی ہے۔ نئی سینٹری فیوجز موجودہ سینٹری فیوجزسے دوگنا زیادہ طاقتور ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری امور کےسر براہ علی اکبر صا لحیی نے یہ اعلان جمعےکو ایران کے قومی جوہری دن کے موقع پر کیا۔

عالمی طاقتوں کا خیال ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہاہے،ایران اس الزام کی تردید کر تاہے۔

جمعرات کےر وز چھ عالمی طاقتوں کے سفارت کاروں نے ایران کی جوہری سر گرمیوں کی بناء پر اس کے خلاف نئی ممکنہ پابندیوں پر گفتگو کے لیے نیو یارک میں ملاقات کی ۔

XS
SM
MD
LG