رسائی کے لنکس

ایران پر پابندیوں کے لیے سب متفق ہیں: میدویدیف


روسی صدر دمتری میدویدیف نے ہفتے کے روز کہا کہ ایران پر جوہری پابندیوں کے سلسلے میں عالمی سطح پر اتفاقِ رائے ہے۔

انہوں نے جرمن چانسلر آنگلا مرخیل سے دوروزہ بات چیت کے بعد یہ بیان جاری کیا۔

مسٹر میدویدیف نے کہا انہیں امید ہے کہ ایران زبانِ خلق پر کان دھرے گا۔

روس، ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں پس و پیش سے کام لیتا رہا ہے۔ روس اور ایران میں عرصے سے تجارتی ساجھے داری رہی ہے۔

امریکہ اور مغربی اتحادی ایران پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ ایران کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG