رسائی کے لنکس

ایران نشریات جام کرنا بند کر دے: اقوامِ متحدہ


ایران نشریات جام کرنا بند کر دے: اقوامِ متحدہ

ایران نشریات جام کرنا بند کر دے: اقوامِ متحدہ

مواصلات کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے ادارے آئی ٹی یو نے ایران سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی مواصلاتی نشریات کو جام کرنا بند کر دے۔

آئی ٹی یو یا انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن نے جمعے کے روز کہا ہے کہ غیر ملکی مواصلاتی نشریات میں مداخلت کی ممانعت ہے۔ ایجنسی نے ایرانی حکومت پر الزام عائد کرنے سے گریز کیا تاہم اس نے اشارہ دیا کہ نشریات جام کرنے کا ماخذ ایرانی سرزمین میں تھا۔

آئی ٹی یو نے فرانس کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد یہ بیان دیا ہے۔ یورپی یونین نے بھی نشریات جام کرنے کی مذمت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ ایران کو نشریات بحال کرنے پر مجبور کر سکے۔

XS
SM
MD
LG