رسائی کے لنکس

ایرانی سرکاری میڈیا کی نشریات دکھانے والے سیٹلائٹس پر پابندی کا مطالبہ


ایرانی سرکاری میڈیا کی نشریات دکھانے والے سیٹلائٹس پر پابندی کا مطالبہ
ایرانی سرکاری میڈیا کی نشریات دکھانے والے سیٹلائٹس پر پابندی کا مطالبہ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے دو معروف کارکنوں نے یورپی یونین اور امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ یورپ کی ان سیٹلائٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں جو ایران کی سرکاری نشریات کو سہولت فراہم کررہے ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ شخصیت اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن شیریں عبادی اور ایران میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر ہادی قائمی کی یہ اپیل وال سٹریٹ کے یورپی ایڈیشن میں جمعے کے روز شائع ہوئی ہے۔

عبادی اور قائمی نے سیٹلائٹ کمپنیوں ایوٹیل سیٹ اور آرکیوا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایرانی حکومت کے توہین آمیز پروگراموں کو دوسرے علاقوں تک پہنچانے کی سیٹلائٹ سہولت فراہم کررہے ہیں۔ جب کہ دوسری جانب تہران انہی کمپنیوں کے ذریعے ایران میں دکھائے جانے والی امریکی اور یورپی پروگراموں کی نشریات جام کررہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سیٹلائٹ کمپنیوں نے بی بی سی اور وائس آف امریکہ کے فارسی زبان کے پروگرام ان سیٹلائٹس سے ہٹا کر جن کا دائرہ زیادہ تھا، کم قوت کے سیٹلائٹس پر منتقل کردیے ہیں، جس کے بعد اب وہ کم افراد تک پہنچ رہے ہیں۔

بین الاقوامی نشریاتی اداروں، وائس آف امریکہ، بی بی سی ، ڈوئچے ویلے اور کئی دوسروں نے اس ہفتے اپنی نشریات کے سگنلز میں جان بوجھ کر مداخلت کیے جانے کی شکایت کی تھی، خاص طورپر ان نشریات میں جن کا ہدف ایران کا علاقہ تھا۔

XS
SM
MD
LG