رسائی کے لنکس

ایران میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں 7 افراد کو پھانسی


ایران میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں 7 افراد کو پھانسی

ایران میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں 7 افراد کو پھانسی

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سات افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

اس سزا پر پیر کے روز مغربی شہر کرمان شاہ میں عمل درآمد کیا گیا۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ ان افراد نے ہیرؤن سمیت دیگر منشیات اسمگل کی تھیں۔

حالیہ دنوں میں جنوبی شہر قُم میں بھی منشیات اسمگل کرنے والے آٹھ اور زاہدان میں اغواء کے جرم میں چار افراد کو پھانسیاں دی گئی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے دنیا میں سب سے زیادہ پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد کرنے کی شرح برقرار رکھنے والے ملک ایران پر تنقید کی ہے۔

XS
SM
MD
LG