رسائی کے لنکس

ایران: سنگساری کی سزا معطل


سکینہ محمدی اشتیانی
سکینہ محمدی اشتیانی

ایرانی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ بدکاری کے الزام میں سنائی جانے والی سزا کا فیصلہ پانے والی عورت جرم کی پاداش میں سنگسار نہیں ہوگی، لیکن اپنے شوہر کی موت پر قتل کے الزامات کا سامنا کرے گی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بدھ کو ایران کی وزارت بیرونی امور کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدکاری کے الزامات پر سکینہ محمدی اشتیانی کو ہونے والی سزا معطل کی گئی ہے لیکن قتل کی سازش میں سزا کی سماعت ابھی باقی ہے۔

اشتیانی کو سنائی گئی سنگساری کی سزا پر بین الاقوامی اور حقوقِ انسانی کے گروپوں کی طرف سے شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز یورپین کمیشن کے صدر ہوزے مانوئل بروسو نے کہا کہ وہ ششدر رہ گئے جب اُن کے بقول اُنھیں اِس ‘وحشیانہ’ سزا کے بارے میں بتایا گیا۔

2006ء میں اشتیانی نے شوہر کے فوت ہونے کے بعد دو مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کے بارے میں اپنا گناہ تسلیم کیا۔ اُنھیں 99کوڑوں کی سزا دی گئی۔ چند ماہ بعد، ایک دوسری عدالت نے دونوں اشخاص میں سے ایک کو اُن کے شوہر کے قتل کے الزام میں سزا سنائی۔ عدالت نے اشتیانی کو شادی شدہ ہونے کےباوجود بدکاری میں ملوث ہونے پرسنگ ساری کے ذریعےموت کی سزا سنائی۔ اُنھوں نے اِن الزامات کی تردید کی ہے۔

XS
SM
MD
LG