رسائی کے لنکس

ایران یورپی یونین کے ساتھ بات چیت پر آمادہ: ترک وزیر خارجہ


ترکی کے وزیر خارجہ احمد داوت اگلو نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے ماہ رمضان کے بعدستمبر میں یورپی یونین کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہو گیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داوت اگلو نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے ماہ رمضان کے بعدستمبر میں یورپی یونین کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہو گیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے یہ بات استنبول میں اپنےایرانی اور برازیلی ہم منصبوں کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہی۔ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی اور برازیل کے وزیر خارجہ سیلسواموریم ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت کے لئے ان دنوں ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔

اتوار کو ٕملاقات کے بعد ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اہٹمی توانائی کے عالمی ادارے کو ایک خط لکھے گا جس میں وہ جوہری مود کے حوالےسے تکنیکی مزاکرات شروع کرنے کے بارے میں درخواست کرے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ جون میں ایران پر اس وقت اقتصادی پابندیاں لگائی تھیں جب اس نے اپنے ایک تحقیقاتی ری ایکٹر کے لئے اقوام متحدہ کے پلان کو مسترد کر دیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت ایران کو کم افزودہ یورینیم کے بدلے یورینیم کے فیول راڈز کی پیشکش کی گئی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی اور برازیل کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔

XS
SM
MD
LG