رسائی کے لنکس

ایران نے مزید طاقتور سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان کردیا


نازک نوعیت کےجوہری کام کو جاری رکھنے پر بین الاقوامی انتباہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، ایرانی صدر نے جمعے کے روز یورینیم کی افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے نئے قسم کے سینٹری فیوجز بنانے کا اعلان کیا۔

مسٹر احمدی نژاد نے جمعے کو داخلی طور پر تیار کی گئی مشینوں میں سےایک کی نمائش کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں ایران پر دباؤ ڈالنے والی تمام بین الاقوامی کوششوں کی سختی کے ساتھ مزاحمت کی جائے گی ۔

یہ اعلان ایران کی طرف سے منائے جانے والے یومِ قومی جوہری طاقت کی مناسبت سے کیا گیا۔

جمعے ہی کے روز امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ اِس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ اقوامِ متحدہ کی طرف سے نئی پابندیاں لگائے جانے کے بعد ایران اپنی راہ تبدیل کردے گا۔

چھ عالمی طاقتوں نے جمعرات کو ایران کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے پابندیوں کے ممکنہ نئے سلسلے کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز کیا۔

یہ عالمی طاقتیں ہیں جرمنی اور سلامتی کونل کے پانچ مستقل رکن ممالک، یعنی امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین۔

جمعے کے دِٕن ایران کے سرکاری ذرائعِ ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ پرانے سینٹری فیوجز کے مقابلے میں نئے سینٹری فیوجز دوگنا طاقتور ہیں۔ سینٹری فیوجز کی مدد سے یورینیم گیس کو بے انتہا تیز رفتاری سے گردش میں لایا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شفاف عناصر دیگر سے علاحدہ ہوجائیں۔ یہ عمل، ہتھیار تیار کرنے سے متعلق جوہری مواد پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

عالمی طاقتیں سمجھتی ہیں کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے، جِس الزام کی ایران تردید کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG