رسائی کے لنکس

ایران کا یورینیم افزودگی کا عمل نئے مرکز منتقل کرنے کا اعلان


ایران کا یورینیم افزودگی کا عمل نئے مرکز منتقل کرنے کا اعلان
ایران کا یورینیم افزودگی کا عمل نئے مرکز منتقل کرنے کا اعلان

ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری ایندھن کی پیداواری صلاحیت کو تین گنا تک بڑھانے کے علاوہ افزودہ یورینیم کی پیداوار کو نئے مقام پر منتقل کرے گا۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فریدون عباسی داوانی کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 20 فی صد افزودہ یورینیم کا پیداواری عمل رواں برس قم کے نزدیک واقع فوردو کے جوہری مرکز منتقل کردیا جائے گا۔

ایران کی جانب سے اس نئے مرکز کے قیام کا انکشاف 2009ء میں کیا گیا تھا جسے مغربی ممالک نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کےلیے یورینیم افزودہ کر رہا ہے جبکہ ایران کا اصرار ہے کہ اس کو جوہری پروگرام پرامن مقاصد کےلیے ہے۔

بدھ کے روز سامنے آنے والے اس اعلان سے ایک روز قبل ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اقوامِ متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کی وہ رپورٹ مسترد کردی تھی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ تہران کی جانب سے ممکنہ طور پر فوجی مقاصد کےلیے جوہری سرگرمیاں انجام دی گئی ہونگی۔

صدر احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ’قانونی موشگافیاں‘ موجود ہیں اور جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کی جانب سے دیے گئے بیان کا ایران کی جوہری سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔

XS
SM
MD
LG