رسائی کے لنکس

ایران: یورینیم کی افزودگی کے دو نئے پلانٹس کی تعمیر کا منصوبہ


ایران کی ایک جوہری تنصیب
ایران کی ایک جوہری تنصیب

ایران کا کہنا ہے کہ وہ یورینیم افزدوہ کرنے کی دو نئی تنصیبات کی تعمیر شروع کرنے کا منصوبہ بنارہاہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالح کے پیر کے روز کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ تعمیر مارچ سے شروع ہونے والے اگلے ایرانی سال میں لازمی طورپر شروع ہوجائے گی۔

ایسے میں کہ ایران بین الاقوامی برادری کی جانب سے یورینیم کی افزودگی روک دینے کے مطالبوں کا مسلسل مقابلہ کررہاہے، اس نے نتانز کی موجودہ تنصیب کے علاوہ ، افزودگی کے 10 نئے پلانٹس کی تعمیر کے منصوبوں کا اعلان نومبر میں کیا تھا۔

پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہونے ایک بارپھر ایران کے توانائی کے سیکٹر پر فوری پابندی کا مطالبہ دوہرایا، قطع نظر اس کے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس اقدام پر متفق ہوتی ہے یا نہیں۔

مسٹر نتن یاہو نے کہا کہ انہیں اس بارے میں یقین نہیں ہے کہ آیا توانائی پر عائد ہونے والی پابندیوں سے ایران کے رویے میں تبدیلی آئے گی ، لیکن انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کے ارکان کو کم ازکم سخت پابندیوں کے نفاذ کی کوشش ضرور کرنی چاہیے، کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ کار گر نہیں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG