رسائی کے لنکس

امریکہ، ایران کے ساتھ نئےجوہری مذاکرات میں حصہ لینےپرتیار


امریکہ، ایران کے ساتھ نئےجوہری مذاکرات میں حصہ لینےپرتیار
امریکہ، ایران کے ساتھ نئےجوہری مذاکرات میں حصہ لینےپرتیار

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے اُس کے جوہری ارادوں کے بارے میں بات چیت میں دیگر بڑی طاقتوں کے ساتھ حصہ لینےکے لیےتیار ہے۔

بدھ کو یہ اعلان ایران کی جانب سےجوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے اِی اے) کو بھیجے جانے والے اُس خط کے بعد کیا گیا ہےجس میں اُس سمجھوتےپربات چیت کی تجدید کی تجویز پیش کی گئی ہےجو تہران کے رسرچ رِی ایکٹر کے لیے نیوکلیئر ایندھن فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، پی جے کراؤلی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ رِی ایکٹر اور ایران کے جوہری پروگرام سے تعلق رکھنے والے وسیع مسائل دونوں پر بات چیت کے لیے ایرانی عہدے داروں سے ملاقات ہوگی۔


اُنھوں نے مزید کہا کہ کسی امکانی ملاقات کے بارے میں اِس ماہ کے اوائل میں ایران اور یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار، کیتھرین ایشٹن کے درمیان رابطے ہوئے تھے۔

کراؤلی نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ رابطے یا کسی ایسی ملاقات کے لیے راہ ہموار کرسکتے ہیں جیسی گذشتہ اکتوبر میں اُس وقت ہوئی تھی جب امریکہ کے معاون وزیرِ خارجہ ولیم برنس سمیت بڑی طاقتوں کے سفارت کاروں نے ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی سے ملاقات کی تھی۔

XS
SM
MD
LG