رسائی کے لنکس

ایران: پراسیکیوٹر کی موت میں کرد باغیوں کا ہاتھ ہے



ایرانی میڈیا نے کہاہے کہ حکام کا خیال ہے کہ ایک مقامی پراسیکیوٹر کی گولی لگنے سے واقع ہونے والی موت کے پیچھے کرد باغیوں کا ہاتھ ہے ۔

حملہ آوروں نے ولی حاجی گھولی زادہ کو پیر کی رات شمال مغربی ایران کے ایک قصبے میں ان کے گھر کے باہر گولی ماری تھی۔

عہدے داروں نے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ایرانی خبر رساں ادارے اثنا نے ایک صوبائی عہدے دار کے حوالے سے کہا ہے کہ کسی نے اس ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

لیکن محمد علی موسوی نے ، جو علاقے کے محکمہ انصاف کے سر براہ ہیں ، کہاہے کہ انہیں کرد علیحدگی پسند گروپ ، پارٹی آف فری لائف ان کردستان، یا پی جے اے کے پر شبہ ہے ۔ موسوی کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے حالیہ دنوں میں پراسیکیوٹر کو دھمکی دی تھی۔

یہ کرد باغی گروپ کالعدم کردستان ورکر ز پارٹی یا پی کے کے ، سے منسلک ہے ۔

ایران گزشتہ کچھ سال سے کرد آبادی کے علاقوں میں علیحدگی پسند باغیوں سے لڑ رہاہے ۔

XS
SM
MD
LG