رسائی کے لنکس

مغربی ملک ایران کےجوہری پروگرام پربلاوجہ شورمچا رہے ہیں: احمدی نژاد


ایرانی صدر
ایرانی صدر

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ایک بار پھر ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے بارے میں تشویش کو ردّ کرتے ہوئے مغربی ملکوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر بلا وجہ شور مچا رہے ہیں ۔

امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ تہران جوہری اسلحہ کی تیاری کے لیے اس پروگرام کو استعمال کررہا ہے۔ مسٹر احمدی نژاد نے کہا کہ یہ واشنگٹن ہے ، جس نے اس قسم کے ہتھیار بنائے ہیں اور حتّیٰ کہ انہیں استعمال بھی کیا ہے۔ جو کہ دوسری عالمی جنگ میں ہیرو شِیما اور ناگاساکی پر ایٹم بموں کے حملوں کی جانب اشارہ تھا۔

ایرانی لیڈر نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ تہران یورینیم کو غیر فوجی مقاصد کے لیے افزودہ کررہا ہے اور یہ کہ مغربی طاقتیں خود اپنا وقار کھو رہی ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس ، جرمنی، چین اور روس حسّاس جوہری سرگرمیوں کو روک دینے میں ناکام رہنے کی بنا پر ایران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی نئى پابندیوں پر غور کررہے ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ کسی ڈپلومیٹک حل کو ترجیح دیتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امریکہ، ایران پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت کے بارے میں اپنے ساتھیوں کو قائل کرنے میں آگے بڑھ رہا ہے

XS
SM
MD
LG