رسائی کے لنکس

عراق: بم حملوں میں کم از کم 13افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملک کے طول و ارض میں ہونے والے بم حملوں کےواقعات میں کم از کم 13افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کے روز صوبہٴ دیالہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوئے جب اُن کے گھر پر بم حملے کیے گئے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان کئی برس قبل فرقہ وارانہ فسادات کے نتیجے میں گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا اور حال ہی میں اپنے گھر لوٹا تھا۔
فلوجہ شہر میں منٹوں کے وقفے کےاندر سڑک پر نصب ایک بم دھماکے میں اور ایک کاربم پھٹنے کے واقعے میں کم از کم تین لوگ ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکے شہر کے مرکز سے قریب واقع مارکیٹ کی بھیڑ میں ہوئے۔ فلوجہ،صوبہٴ انبار میں سنی اکثریت والے علاقے میں واقع ہے اور جب عراق جنگ زوروں پر تھی یہ تشدد کے واقعات کا گڑھ تھا۔

ایک اور واقعہ بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں اُس وقت ہوا جب روڈ پر نصب ایک بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور 11زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG