رسائی کے لنکس

عراق: 1991ءمیں شیعہ بغاوت کے وقت کی اجتماعی قبر کی دریافت


عراقی حکام بغداد کے جنوب میں ایک ایسی اجتماعی قبر کی کھدائى کررہے ہیں جِس میں اُن سینکڑوں لوگوں کی باقیات دفن ہیں جو 1991 میں شیعہ لوگوں کی ایک بغاوت کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

عراق کی انسانی حقوق کی وزارت کے ایک عہدے دار نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ہِلّہ میں اُس اجتماعی قبر میں سے پہلے ہی350 سے زیادہ لوگوں کی باقیات نکالی جاچکے ہیں۔

ضیا کریم نے کہا ہے کہ طبّی ماہریں ان باقیات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں اور اس کے نتائج ملک کی فوجداری جرائم کی اعلیٰ عدالت کو فراہم کردیے جائیں گے۔

خبر رساں ایجنسی رائیٹر کے مطابق، مقامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس قبر میں اُن 1000 سے زیادہ لوگوں کی باقیات دفن ہیں ، جنہیں عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کی فوجوں نے 1991 کی شیعہ بغاوت کے بعد ہلاک کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG