رسائی کے لنکس

امریکی فورسز اس سال عراق سے چلی جائیں: مقتدٰی الصدر


امریکی فورسز اس سال عراق سے چلی جائیں: مقتدٰی الصدر
امریکی فورسز اس سال عراق سے چلی جائیں: مقتدٰی الصدر

ایک بااثر شیعہ مذہبی راہنما مقتدٰی الصدر نے اپنے حامیوں سے کہاہے کہ اگر امریکی فورسز نے عراق چھوڑنے کی اپنی حتمی تاریخ پر عمل نہ کیا تو وہ ان کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کردیں گے۔

ہفتے کے روز بغداد میں ان کا یہ بیان ایک ترجمان نے ان کے ہزاروں حامیوں کے مجمع کے سامنے پڑھا۔

الصدر کی مہدی ملیشیا عراق پر امریکی حملے کے بعد 2008ء میں فائر بندی کا ایک معاہدہ ہونے سے پہلے تک امریکی فورسز کے خلاف لڑتی رہی ہے۔

ان کا یہ اعلاان امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے عراق کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں گیٹس نے عراق میں موجود امریکی فوجی دستوں سے کہاتھا کہ اگر عراقی حکومت نے درخواست کی تو امریکہ یہ سال ختم ہونے کے بعد بھی اس ملک میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھ سکتا ہے۔

اس وقت عراق میں تقریباً 47 ہزار امریکی فوجی موجودہیں جو عراقی فوجیوں کی تربیت اور ان کی مشاورت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی حالیہ دنوں میں یہ کہہ چکے ہیں عراق کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سلامتی کی ذمہ داریاں اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG