رسائی کے لنکس

عراق: الانبار میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز


فائل
فائل

تاحال یہ واضح نہیں کہ عراقی فوج کو اس کارروائی میں امریکہ کی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی اتحاد کی فضائی مددبھی حاصل ہوگی یا نہیں۔

عراق کی فوج نے داعش سے مغربی صوبے الانبار کا قبضہ چھڑانے کے لیے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

پیر کو عراقی فوج کے ایک ترجمان نے ٹی وی پر نشر کیے جانے والے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی کارروائی کا آغاز پیر کی صبح کیا گیا ہے جس میں عراقی فوج کو اپنے اتحادی شیعہ اور سنی لشکروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

داعش کے جنگجووں نے رواں سال مئی میں اس وقت الانبار کے دارالحکومت رمادی پر قبضہ کرلیا تھا جب شہر کی حفاظت پر مامور عراقی فوجی دستے جنگجووں کے تابڑ توڑ حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے پسپا ہوگئے تھے۔

رمادی شہر دارالحکومت بغداد سے 125 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور اس پر جنگجووں کے قبضے کے بعد عراقی فوج اور جنگجووں کے مقابلے میں اس کی حکمتِ عملی ایک بار پھر کڑی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ جنگجووں کے خلاف عراقی فوج کی حکمتِ عملی کیا ہوگی اور آیا اس کارروائی میں اسے امریکہ کی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی اتحاد کی فضائی مددبھی حاصل ہوگی یا نہیں۔

بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیارے گزشتہ کئی ماہ سے عراق اور اس کے پڑوسی ملک شام میں داعش کے ٹھکانوں اور قافلوں پر فضائی بمباری کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود تنظیم کے زیرِ انتظام علاقوں پر جنگجووں کا قبضہ بدستور برقرار ہے۔

XS
SM
MD
LG