رسائی کے لنکس

عراق: عام شہریوں او فوجیوں کے خلاف حملے


بغداد میں جمعے کے روز کوڑے کے ایک ڈھیر میں چُھپائے ہوئے بم کے پٹھنے سے دو افراد ہلاک اور کئى زخمی ہوگئے۔

عراقی پولیس نے کہا ہے کہ بم کا یہ دھماکا صدر سٹی میں ہوا جہاں بیشتر شیعہ لوگ رہتے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے علاقے دورا میں کچھ مسلح لوگوں نے ایک فوجی کے گھر میں گُھس کے اُسے ہلاک کردیا۔

ایک اور فوجی جمعے کے روز جنوب کے شہر موصل میں سڑک کے کنارے ایک بم کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔

اِسی دوران عراقی الیکشن کمیشن کے عہدے دار پارلیمانی انتخابات کے تقریباً دو ہفتے بعد بدستور ووٹوں کی گنتی میں مصروف ہیں۔

سات مارچ کو ڈالے ہوئے ووٹوں کی اب 90 فیصد گنتی مکمل ہوگئی ہے ۔ اور عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی کے اتحاد کو سابق وزیرِ اعظم ایاض علاوی کے سیکیولر اتحاد پر ووٹوں کی معمولی تعداد کے فرق کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔ حکام نے جمعرات کے روز کہا تھاکہ ووٹوں کی گنتی کو چند دن کے اندر اندر مکمل ہوجانا چاہئیے۔

جو بھی دھڑا سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گا ، اُسے 325 نشستوں کی پارلیمنٹ میں کسی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے اکثریت کی حمایت حاصل کرنے کے ایک بڑے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG