رسائی کے لنکس

عراق جیل سے القاعدہ سے منسلک چار قیدی فرار


عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز بغداد کے شمال میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک معروف سنی مذہبی راہنما کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کا سرتن سے جد اکرنے کے بعد نعش کو نذر آتش کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جبار صالح الجبوری ایک میڈیکل کلینک چلاتے تھے جس میں مقامی القاعدہ مخالف ملیشیا کے زخمیوں کا علاج کیا جاتا تھا۔

صوبے دیالا کے شہر باقوبہ میں ہونے والے ایک اور حملے میں عورتوں کے لباس میں ملبوس چار افراد ایک پولیس اہل کار کے گھر داخل ہوئے، اور اسے گھر میں موجود نہ پاکر اس کی بیوی کا سرتن سے جدا کردیا۔

ایک اور خبر کے مطابق عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چارقیدی بدھ کی رات بغداد کے ایک حراستی مرکز سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کارخ جیل خانے کے، جسے پہلے کیمپ کوپر کہاجاتا تھا، اس حصے سے کیسے نکل بھاگے جوامریکی کنٹرول میں ہے۔

امریکی عہدے داروں نے قیدیوں کے فرار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج ، عراقی فورسز کے ساتھ مل کر انہیں دوبارہ پکڑنے اور اس واقعہ کی تحقیقات پر کام کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG