رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی


بغداد میں بم دھماکے کا نشانہ بننے والی زائرین کی بس
بغداد میں بم دھماکے کا نشانہ بننے والی زائرین کی بس

بغداد کے سیکیورٹی حکام نے ان دھماکوں کا الزام القاعدہ پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مقامات کو نشانہ بننے کی کوشش کا مقصد فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا دینا ہے۔

عراقی عہدے داروں نے کہاہے کہ ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد میں سلسلے وار کئی دھماکوں میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

ان حملوں کا بظاہر ہدف شیعہ تھے اور حملوں کا زیادہ تر نشانہ بھی شیعہ ہی بنے۔ ان میں کچھ ایرانی زائرین تھے۔

حکام کا کہناہے کہ سلسلے وار حملوں میں سب سے مہلک حملہ شیعہ اکثریتی ضلع البیاع کی ایک مارکیٹ میں ہونے والا کاربم دھماکہ تھا جس میں چھ افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ جب کہ دوسرے حملوں میں بھی 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔

دوسرے کئی دھماکوں میں عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آنے والے ایرانی زائرین کو نشانہ بنایا گیا۔ زائرین کے ایک گیسٹ ہاؤس پر بھی حملہ کیا گیا۔

بغداد کے سیکیورٹی حکام نے ان دھماکوں کا الزام القاعدہ پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مقامات کو نشانہ بننے کی کوشش کا مقصد فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا دینا ہے۔

یہ حملے عراقی عہدے داروں کی جانب سے اس اعلان کے دو روز بعد ہوئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے 39 مشتبہ القاعدہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے شیعہ زائرین جاتے ہیں ۔ جب کہ اکثر زائرین کا تعلق ایران سے ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG