رسائی کے لنکس

کربلا میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک


کربلا میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
کربلا میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک

عراق کے شہر کربلا میں پیر کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے مقام پر شیعہ زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور ہلاک و زخمی ہونے والوں میں ایرانی باشندے بھی شامل ہیں لیکن اُن کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

سنی عسکریت پسند کربلا میں تواتر کے ساتھ شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بناتے آئے ہیں۔

جولائی میں یہاں شیعہ زائرین پر کیے گئے دو کار بم حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG