رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں پانچ ہلاک


عراق: بم دھماکوں میں پانچ ہلاک

عراق: بم دھماکوں میں پانچ ہلاک

عراق میں پولیس نے بتایا ہے کہ جمعہ کو دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق غزالیہ شہر میں تین بم مختلف گھروں کے باہر اور ایک سڑک میں نصب کیا گیا تھا۔

2006 اور 2007 کے بعد عراق میں پرتشدد واقعات میں نسبتاً کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن پھر بھی آئے روز بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ یہ واقعات ایک ایسے وقت ہورہے ہیں جب امریکی افواج رواں سال کے آخر تک ملک سے انخلا کی تیاری کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG