رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکے میں نو ایرانی زائرین ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کے مطابق عراق کے شمال مشرق میں ایرانی زائرین تین بسوں میں سفر کر رہے تھے جب خودکش بمبار نے اُن پر حملہ کیا۔

عراق میں جمعہ کو ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ایران سے آئے شعیہ زائرین کی بس سے ٹکرا دی۔

پولیس کے مطابق عراق کے شمال مشرق میں ایرانی زائرین تین بسوں میں سفر کر رہے تھے جب خودکش بمبار نے اُن پر حملہ کیا۔

اس خودکش حملے میں 27 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایران کے خبر رساں ادارے ’فارس‘ کے مطابق اس خودکش حملے میں 16 ایرانی شہری ہلاک اور چوالیس زخمی ہوئے۔

عراق میں رواں سال اپریل سے اب تک دو ہزار افراد تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG