رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکے میں سات ہلاک


پولیس کے مطابق پیر کو بغداد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تاجی نامی علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں بم دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پیر کو بغداد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تاجی نامی علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پیر کو اس بم دھماکے سے ایک روز قبل عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

عراق میں حالیہ مہینوں میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG