رسائی کے لنکس

عراق: دو بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک


عراق: دو بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک

عراق: دو بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک

بغداد میں بظاہر دو مربوط حملوں میں عراقی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے

فوجی عہدے داروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے شمالی ضلع ادھامیہ میں سڑک کنارے نصب ایک بم کا دھماکہ ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز جائے واقعہ پر تیزی سے پہنچی۔

عہدےد اروں نے کہا ہےکہ دھماکوں میں دو فوجی افسر اور تین فوجی ہلاک ہو گئے جب کہ لگ بھگ دس لوگ زخمی ہوئے ۔

تشدد اس وقت پیش آیا ہےکہ جب کچھ امریکی اور عراقی عہدےد اروں نے اس سال کےآخر میں امریکی فورسز کےانخلا کے بعد سیکیورٹی کی زمہ داریاں سنبھالنےکی ملک کی اہلیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تاہم فرانسیسی خبر رساں ادارے نے عراقی نائب صدر طارق الھاشمی سےیہ بیان منسوب کیا ہے کہ امریکی فوجیوںکےانخلا سے سیکیورٹی کی حالت بہتر ہوگی۔

اتوار کے روزانہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی میں توسیع کوئی حل نہیں بلکہ اس سے مسئلہ پیدا ہو گا۔

XS
SM
MD
LG