رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق ان دھماکوں میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں جمعہ کو مختلف کار بم دھماکوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔

حکام کے مطابق ان دھماکوں میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

عراقی عہدیداروں کے مطابق پہلا دھماکا دارالحکومت بغداد کے ضلع کاظمیہ میں پرندوں کی ایک مارکیٹ کے اندر ہوا جب کہ 100 میڑ کے فاصلے پر ایک منٹ کے بعد دوسرا دھماکا ہوا جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔

دارالحکومت بغداد سے 100 کلو میڑ کے فاصلے پر شیعہ اکثریت والے شہر حلہ میں سبزی منڈی میں بھی دو کار بم دھماکے ہوئے جو 13 افراد کی موت کا سبب بنے۔

عراق میں حالیہ ہفتوں میں ایک مرتبہ پھر تشدد کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور شیعہ سنی فرقہ واریت کی بنیاد پر مخالف فرقے کو نشانہ بنانے کے لیے بم حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG