رسائی کے لنکس

ملک کے دارالحکومت بغداد اور ضلع کرکوک کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں یہ دھماکے تھوڑے تھوڑے وقفوں سے ہوئے۔

عراق میں پیر کو بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور لگ بھگ 200 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملک کے دارالحکومت بغداد اور ضلع کرکوک کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں یہ دھماکے تھوڑے تھوڑے وقفوں سے ہوئے۔

عراق میں صوبائی حکومتوں کے آئندہ ہفتہ کے روز ہونے والے انتخابات سے قبل ان سلسلہ وار بم دھماکوں کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

صوبائی انتخابات کے لیے ملک میں تیاریاں جاری ہیں اور عراق سے دسمبر 2011ء میں امریکہ افواج کے انخلاء ملک میں یہ پہلے انتخابات ہیں۔

سکیورٹی خدشات کے باعث یہ انتخابات کئی مہینوں سے ملتوی کیے جاتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG