رسائی کے لنکس

عراق میں دو بم دھماکے، 35 افراد ہلاک


عراق میں دو بم دھماکے، 35 افراد ہلاک

عراق میں دو بم دھماکے، 35 افراد ہلاک

عراق کے قصبہ تاجی میں ایک سرکاری عمارت پہ ہونے والے دو بم حملوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے منگل کے روز دارالحکومت بغداد سے 20 کلومیٹر شمال میں واقع قصبہ تاجی کی مقامی حکومت کی ایک عمارت کے پارکنگ ایریا میں ہوئے۔

تاجی کی مقامی حکومت کے سربراہ رعد التمیمی کے مطابق پہلا دھماکا کار میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جبکہ دوسرے دھماکے کے متعلق تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا یہ خودکش حملہ تھا یا کسی بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

التمیمی کے بقول دھماکے کے وقت عمارت کے احاطے میں مقامی حکومت کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

منگل کے روز ہونے والے دھماکے عراقی سکیورٹی فورسز کے خلاف گزشتہ دو روز میں ہونے والے ان حملوں کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں 10 پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG