رسائی کے لنکس

بغداد کے حساس علاقے میں کار بم دھماکے


بغداد کے حساس علاقے میں کار بم دھماکے
بغداد کے حساس علاقے میں کار بم دھماکے

عراقی حکام نے بتایا ہے کہ پیرکو دارالحکومت بغداد کے انتہائی حساس علاقے ’گرین زون‘کے قریب کار بم دھماکوں میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکے ایک چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔

بغداد کے وسط میں قائم گرین زون میں حکومت کے دفاتر، سرکاری رہائش گاہیں اور غیر ملکی سفارت خانے بھی واقع ہیں۔

XS
SM
MD
LG