رسائی کے لنکس

عراق: پولیس تھانے پر حملے میں نو اہلکار ہلاک


یہ حملہ موصل میں بدھ کی صبح ہوا، اس سے ایک روز قبل عراق میں تشدد کے واقعات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عراق میں جنگجوؤں نے ملک کے شمال میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے نو افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

یہ حملہ موصل میں بدھ کی صبح ہوا، اس سے ایک روز قبل عراق میں تشدد کے واقعات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عراق میں رواں ہفتے ہی دہشت گردوں نے ملک کی دو بڑی جیلوں ابو غریب اور تاجی پر حملہ کر کے وہاں سے 500 سو سے زائد قیدیوں کو فرار کر الیا تھا جن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل تھے۔

ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور صرف جولائی میں تشدد کے ان واقعات میں چھ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG