رسائی کے لنکس

عراق : کار بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ایک درجن زخمی


عراق : کار بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ایک درجن زخمی

عراق : کار بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ایک درجن زخمی

عراقی پولیس نے کہاہے کہ ملک کے کئی حصوں میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

منگل کے روز وسطی شہر موصل میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 11 عام شہری زخمی ہو گئے ۔

شمالی بغداد میں دو الگ الگ کار بم دھماکوں میں ایک پولیس اہل کار ہلاک اور تین عام شہری زخمی ہو گئے ۔

ایک اور خبر کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراقی فوجیوں نے عسکریت پسند گروپ انصار الاسلام کے ایک مشتبہ لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پیر کے روز جاری ایک بیان میں امریکی فوجی عہدے داروں نے کہا کہ بغداد کے منصور اور احمدیہ ضلعوں میں تلاش کی ایک حالیہ کارروائی کے دوران سات دوسرے افراد کو اس گروپ کے ساتھ تعلق کے شبے میں سات افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG