رسائی کے لنکس

عراق: انتخابات کے موقعے پر بم حملوں میں 14 افراد ہلاک


ایک عراقی فوجی چار مارچ 2010ء کو بغداد میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر پہرہ دے رہا ہے
ایک عراقی فوجی چار مارچ 2010ء کو بغداد میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر پہرہ دے رہا ہے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں سے نصف فوجی ہیں۔

عراقی ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں آج ووٹ ڈال رہے ہیں۔

بغداد میں دو خودکش حملہ آوروں نے دو الگ الگ پولنگ حلقوں پر حملہ کیا، جن میں سات فوجی ہلاک اور کم از کم 25 زخمی ہو گئے۔

اس سے پہلے حکام نے کہا تھا کہ سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک اور پولنگ سٹیشن پر سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ووٹنگ کا یہ ابتدائی مرحلہ ان افراد کے لیے ہے جو کسی وجہ سے اتوار کے دن ہونے والی عام ووٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ ان میں وہ فوجی بھی شامل ہیں جو اس دن سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ قیدی اور مریض بھی آج ووٹ دے رہے ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے باغی ووٹنگ میں خلل ڈالنے کے لیے حملوں میں اضافہ کر دیں۔ 2003ء میں صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے یہ عراق میں دوسرے پارلیمانی انتخابات ہیں۔

XS
SM
MD
LG