رسائی کے لنکس

عراق: خود کش دھماکے میں چار ہلاک


رمادی میں ایک سرکاری دفتر کے باہر کار دھماکہ کیا گیا۔

رمادی میں ایک سرکاری دفتر کے باہر کار دھماکہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق خود کش حملہ دارالحکومت بغداد سے 85 کلومیٹر شمال میں واقع قصبہ بلادِ رز میں کیا گیا جہاں ایک خود کش حملہ آور نے پولیس کی جانب سے مذہبی جلوس کے نزدیک جانے سے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

عراقی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں ایک مذہبی جلوس پر ہونے والے خود کش حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق خود کش حملہ دارالحکومت بغداد سے 85 کلومیٹر شمال میں واقع قصبہ بلادِ رز میں کیا گیا جہاں ایک خود کش حملہ آور نے پولیس کی جانب سے مذہبی جلوس کے نزدیک جانے سے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دھماکہ شیعہ مسلمانوں کے سب سے اہم مذہبی تہوار عاشورہ سے چند روز قبل کیا گیا ہے جس سے متعلق اجتماعات عراق بھر میں جاری ہیں۔

گزشتہ روز بھی بغداد سے سو کلومیٹر مغرب میں واقع شہر رمادی میں ایک سرکاری عمارت کے باہر ہونے والے خود کش حملے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG