رسائی کے لنکس

اقوام ِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس عراق میں پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 4,800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہفتے کے روز شمالی عراق میں ایک خودکش بمبار نے ایک جنازے پر حملہ کرکے کم از کم 23 افراد کو ہلاک کر دیا۔

یہ حملہ نائنیوے صوبے کے شہر موصل کے نزدیک واقع ایک قصبے میں پیش آیا۔

اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ چند ماہ میں عراق میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اقوام ِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس عراق میں ان پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 4,800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہفتے کے روز عراق میں کئی دیگر جگہوں پر ہونے والے حملوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ اس میں بغداد میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے دو افراد کی ہلاکت بھی شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG