رسائی کے لنکس

عراق: کار بم دھماکوں میں کم ازکم 46 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کم از کم سات بم دھماکے شہر کے تجارتی علاقوں میں اس وقت ہوئے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد افطار کے بعد مختلف چائے خانوں اور خریداری کے لیے بازاروں میں موجود تھی۔

عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد اور اس کے گردو نواح میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں سلسلہ وار کار بم دھماکوں میں کم ازکم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ہفتہ کو دیر گئے کم از کم سات بم دھماکے شہر کے تجارتی علاقوں میں اس وقت ہوئے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد افطار کے بعد مختلف چائے خانوں اور خریداری کے لیے بازاروں میں موجود تھی۔ سب سے زیادہ ہلاکت خیز دھماکے ضلع کرادہ اور توبچی میں ہوئے۔

فوری طور پر کسی نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ملک میں القاعدہ سے منسلک سنی شدت پسند شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں نشانہ بناتے آرہے ہیں۔

رواں ماہ تشدد کے ایسے واقعات میں کم ازکم پانچ سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمعہ کو عراق میں سنیوں کی ایک مسجد پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG