رسائی کے لنکس

عراق: دو کار بم دھماکے، کم از کم 15 افراد ہلاک


فائل

فائل

پولیس کا کہنا ہے کہ مہلک ترین حملہ بغداد کے مضافات میں اُس علاقے میں ہوا جہاں زیادہ تر شیعہ آباد ہیں، جہاں ایک کار بم حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے

عراق میں اہل کاروں نے بتایا ہے کہ بغداد میں ہونے والی دو مختلف کار بم حملوں کی وارداتوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مہلک ترین حملہ بغداد کے مضافات میں اُس علاقے میں ہوا جہاں زیادہ تر شیعہ آباد ہیں، جہاں ایک کار بم حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔

اُنھوں نے بتایا کہ خرادہ کے وسطی ضلعے میں ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس علاقے کی زیادہ تر آبادی شیعہ مسلک کے افراد پر مشتمل ہے، جس واقعے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے۔

اِن حملوں کی کسی نے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم القاعدہ شیعہ اور سرکاری افواج کے خلاف حملے کرتا رہتا ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران، عراق کو تشدد کی سنگین کارروائیوں کا سامنا رہا ہے۔

گذشتہ ماہ، کار بم حملوں اور گولیاں چلنے کے واقعات میں تقریباً 1000افراد ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG