رسائی کے لنکس

عراق: کار بم دھماکے، کم از کم 16افراد ہلاک


اتوار کو بغداد سےتقریباً بیس کلومیٹر دور،محمودیہ کے علاقے میں دو دھماکے ہوئے جِن میں 10افراد ہلاک اور 36زخمی ہوئے

عراق کے دو جنوبی شہروں میں کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم از کم 16افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کو بغداد سےتقریباً بیس کلومیٹر دور، محمودیہ کے علاقے میں دو دھماکے ہوئے جِن میں 10 افراد ہلاک اور 36زخمی ہوئے۔

چند ہی منٹ بعد، مدعین کی ایک کھچا کھچ بھری مارکیٹ میں بم دھماکے ہوئے، جِن میں چھ افراد ہلاک اور 15زخمی ہوئے۔

یہ پُر تشدد کارروائیاں ایسے میں واقع ہوئی ہیں، جب ہفتے سےعراق میں رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہو چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG