رسائی کے لنکس

عراق: ویل چیئر پر بیٹھے خودکش بمبار کا حملہ، 2 ہلاک


عراق: ویل چیئر پر بیٹھے خودکش بمبار کا حملہ، 2 ہلاک

عراق: ویل چیئر پر بیٹھے خودکش بمبار کا حملہ، 2 ہلاک

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ویل چیئر پر بیٹھے ایک خودکش حملہ آور نے اتوار کو دارالحکومت بغداد کے قریب پولیس کے ایک تھانے پر حملہ کرکے دو افراد کو ہلاک اور 18 کو زخمی کر دیا ہے۔

خودکش بمبار نے عراق کے وسطی شہر ترمیہ میں پولیس کی عمارت کے داخلی راستے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ زخمی ہونے والوں میں کم از کم نو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

دریں اثنا پولیس کے مطابق صوبہ کرکُک کے علاقے ریاض میں مقامی میئر کی گاڑی کے قریب بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم اس واقعہ میں ریاض کے میئر محفوظ رہے۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں پر ایک ایسے وقت شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے جب عراقی حکومت ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی تیاری کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG